نیوز ڈیسک
کوئٹہ: بولان یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز (BUMHS) کوئٹہ کے زیر اہتمام نرسنگ کالجز ایڈمیشن ٹیسٹ (NCAT) کا اعلان
کوئٹہ: بولان یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز (BUMHS) کوئٹہ نے بلوچستان کے مختلف نرسنگ کالجز میں چار سالہ بی ایس نرسنگ پروگرام میں داخلوں کیلئے نرسنگ کالجز ایڈمیشن ٹیسٹ (NCAT) کے انعقاد کا اعلان کر دیا ہے۔
یونیورسٹی اعلامیہ کے مطابق داخلے صرف اہل بلوچستان امیدواروں کیلئے ہوں گے جبکہ داخلہ میرٹ کی بنیاد پر دیا جائے گا۔ امیدواروں کی اہلیت کیلئے کم از کم تعلیمی معیار FSc میں 50% نمبر مقرر کیا گیا ہے، جبکہ امیدوار کی عمر 30 سال سے زائد نہ ہو۔
داخلوں کیلئے صوبہ بلوچستان کے درج ذیل نرسنگ کالجز میں نشستیں دستیاب ہیں:
کالج آف نرسنگ بی ایم سی کوئٹہ، نرسنگ کالج سول ہسپتال کوئٹہ، نرسنگ کالج شیخ خلیفہ بن زاید ہسپتال کوئٹہ، نرسنگ کالج لورالائی، ژوب، نصیر آباد، گوادر، مستونگ، تربت، خاران، خضدار، حب اور پنجگور۔
یونیورسٹی کے مطابق امیدوار BUMHS کی ویب سائٹ www.bumhs.edu.pk پر آن لائن اپلائی کر سکتے ہیں۔ داخلہ ٹیسٹ فیس 3000 روپے مقرر کی گئی ہے۔ مزید یہ کہ حکومت بلوچستان کی جانب سے منتخب امیدواروں کو ماہانہ وظیفہ بھی دیا جائے گا۔
درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 13 فروری 2026ء مقرر کی گئی ہے۔ مزید معلومات کیلئے امیدوار ایڈمیشن برانچ BUMHS، بروری روڈ، نزدیک لائیو اسٹاک اینڈ ڈیری فارم کوئٹہ سے رابطہ کریں یا فون نمبر 0819213066 پر معلومات حاصل کریں۔







