مانیٹرنگ ڈیسک
اسلام آباد – موجودہ صورتحال کے تناظر میں پاک بھارت تعلقات میں شدید تناؤ دیکھا جا رہا ہے، جب کہ پاکستان کے تین شہروں پر میزائل حملوں کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان کے شہروں بہاولپور، کوٹلی اور مظفرآباد پر فضائی حدود سے میزائل فائر کیے گئے۔ ترجمان پاک فوج نے اس کارروائی کو “شرمناک اقدام” قرار دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ بھارت کی اس جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔
مظفرآباد سے موصول اطلاعات کے مطابق شہر میں مکمل بلیک آؤٹ ہے اور عوام میں شدید خوف و ہراس پایا جا رہا ہے۔
صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت کے ساتھ تصادم اب ناگزیر ہو چکا ہے اور کسی بھی وقت کوئی بڑا واقعہ رونما ہو سکتا ہے۔
مبصرین کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے، جس کے اثرات پورے خطے پر مرتب ہو سکتے ہیں۔
نوٹ: اس خبر کو موجودہ حالات کے تناظر میں رپورٹ کیا گیا ہے اور اس کا مقصد کسی بھی قسم کی اشتعال انگیزی کے بجائے عوام کو بروقت اور درست معلومات فراہم کرنا ہے۔