منان مندوخیل
کوئٹہ: ضلعی پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس کے بعد ڈپٹی کمشنر کوئٹہ سعد بن اسد نے روٹی کی قیمت میں نمایاں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق اب 360 گرام روٹی صرف 30 روپے میں فروخت کی جائے گی۔
یہ فیصلہ آٹے اور گندم کی قیمتوں میں کمی کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ نے خبردار کیا ہے کہ نئی قیمتوں کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
اس کے ساتھ ہی ڈبل روٹی کی فروخت پر مکمل پابندی بھی عائد کر دی گئی ہے۔