ویب ڈیسک
بلوچستان کے ضلع کچھی کے علاقے مچھ میں دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 7 جوان شہید ہو گئے۔
آئی ایس پی آر کے بیان میں بتایا گیا ہے کہ دہشت گردوں نے 6 مئی کو سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کو دیسی ساختہ بم سے نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں وطن کے 7 سپوت شہادت کے عظیم درجے پر فائز ہو گئے۔
شہداء میں صوبیدار عمر فاروق، نائیک آصف خان، نائیک مشکور علی، سپاہی طارق نواز، سپاہی واجد احمد فیض، سپاہی محمد عاصم اور سپاہی محمد کاشف خان شامل ہیں۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز ملک دشمن عناصر کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں، اور شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔