خاران (ویب ڈیسک) — خاران شہر میں ڈی آئی جی آفس کو نشانہ بنا کر کیے گئے بم دھماکے میں دو افراد زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز نامعلوم مسلح افراد نے ڈی آئی جی آفس کے قریب یکے بعد دیگرے تین دھماکے کیے۔ دھماکوں کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر سول ہسپتال خاران منتقل کر دیا گیا۔

صوبائی وزیر و ایم پی اے میر شعیب نوشیروانی نے ڈپٹی کمشنر اور ایس ایچ او سٹی کے ہمراہ سول ہسپتال کا دورہ کیا، زخمیوں کی عیادت کی اور ہسپتال انتظامیہ کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت دی۔

دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

About the Author

Quetta Voice is an English Daily covering all unfolding political, economic and social issues relating to Balochistan, Pakistan's largest province in terms of area. QV's main focus is on stories related to education, promotion of quality education and publishing reports about out of school children in the province. QV has also a vigilant eye on health, climate change and other key sectors.