نیوز ڈیسک

اسلام‌آباد :اسلام آباد میں پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اہم ملاقات کی جس میں بلوچستان کی مجموعی سیاسی صورتحال، امن و امان، ترقیاتی حکمتِ عملی اور جاری میگا پراجیکٹس پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کو بلوچستان کی سماجی و معاشی ترقی اور پائیدار استحکام کے تناظر میں اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے چیئرمین پیپلزپارٹی کو صوبے میں جاری ترقیاتی اسکیموں، عوامی فلاحی منصوبوں، انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ، تعلیم، صحت، مواصلات اور ساحلی پٹی کی ترقی سے متعلق جامع بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت بلوچستان دور دراز اور پسماندہ علاقوں میں ترقی کے ثمرات پہنچانے کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے، جبکہ شفافیت، مؤثر نگرانی اور وسائل کے درست استعمال کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بلوچستان میں جاری ترقیاتی سرگرمیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ صوبے کی پائیدار ترقی، معاشی استحکام، نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع اور عوامی خوشحالی پارٹی کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ وفاقی سطح پر بھی بلوچستان کے مسائل کے حل اور جاری ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لیے مکمل تعاون جاری رکھا جائے گا۔

ملاقات میں اس امر پر اتفاق کیا گیا کہ بلوچستان کی سماجی و اقتصادی بہتری، سرمایہ کاری کے فروغ، روزگار کے نئے مواقع، امن و استحکام اور عوامی مسائل کے حل کے لیے مشترکہ کوششوں کو مزید تیز کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

About the Author

Quetta Voice is an English Daily covering all unfolding political, economic and social issues relating to Balochistan, Pakistan's largest province in terms of area. QV's main focus is on stories related to education, promotion of quality education and publishing reports about out of school children in the province. QV has also a vigilant eye on health, climate change and other key sectors.