سٹاف رپورٹر: کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت محکمہ مواصلات و تعمیرات کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں سڑکوں کے معیار اور دیکھ بھال کے لیے مصنوعی ذہانت (AI) پر مبنی جدید نظام پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں چیف سیکرٹری شکیل قادر جان، ایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقیات زاہد سلیم، پرنسپل سیکرٹری بابر خان، ترجمان حکومت بلوچستان شاہد رند، سیکرٹری آئی ٹی ایاز خان مندوخیل، اور سیکرٹری مواصلات لعل جان جعفر بھی شریک تھے۔

بریفنگ کے دوران وزیراعلیٰ کو بتایا گیا کہ اس AI بیسڈ سسٹم کے ذریعے بلوچستان کے دور دراز علاقوں میں سڑکوں کی حالت کی ڈیجیٹل مانیٹرنگ ممکن ہو سکے گی، جس سے وقت اور وسائل دونوں کی بچت ممکن ہو گی۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبے کے پسماندہ علاقوں میں سڑکوں کی حالت ایک بڑا چیلنج ہے، اور عوام کو روزمرہ نقل و حرکت میں سخت مشکلات کا سامنا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ روایتی نگرانی کے طریقہ کار کی بجائے جدید اور اسمارٹ حل اپنائے جائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مصنوعی ذہانت کے مؤثر استعمال سے نہ صرف ترقیاتی منصوبوں کی شفاف نگرانی ممکن ہو گی بلکہ مالی وسائل کے ضیاع کو بھی روکا جا سکے گا۔ وزیراعلیٰ نے واضح کیا کہ سڑکوں کے معیار، پائیداری اور تکمیل کی مدت پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ ہر منصوبہ زمینی حقائق کے مطابق مکمل ہو۔ مجوزہ AI سسٹم کے نفاذ سے قبل مزید مشاورت کے بعد اس پر حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

About the Author

Quetta Voice is an English Daily covering all unfolding political, economic and social issues relating to Balochistan, Pakistan's largest province in terms of area. QV's main focus is on stories related to education, promotion of quality education and publishing reports about out of school children in the province. QV has also a vigilant eye on health, climate change and other key sectors.