ہرنائی:ہرنائی میں بارشوں سے 3 افراد جاں بحق

:ہرنائی
بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں اخترآباد میں مکان کی چھت گرنے سے دو کم عمر لڑکیاں جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گئی۔

پولیس ذرائع کے مطابق اتوار کے روز مکان کی چھت گرنے سے تین لڑکیاں شدید زخمی ہوئیں۔ انہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم دو لڑکیاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئیں جبکہ تیسری کا علاج جاری ہے۔ ضروری کارروائی کے بعد لاشیں ورثا کے حوالے کر دی گئیں۔

تعزیت اور امداد:
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد سلیم ترین نے اخترآباد میں متاثرہ خاندان کے گھر جا کر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے لواحقین کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی اور فوری طور پر خیمے، راشن، کمبل اور کولر سمیت امدادی سامان فراہم کیا۔

اس موقع پر اسٹیشن ہاؤس آفیسرعبدالمجید دشتی بھی موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

About the Author

Quetta Voice is an English Daily covering all unfolding political, economic and social issues relating to Balochistan, Pakistan's largest province in terms of area. QV's main focus is on stories related to education, promotion of quality education and publishing reports about out of school children in the province. QV has also a vigilant eye on health, climate change and other key sectors.