نیوز ڈیسک

اسلام آباد: محکمہ موسمیات پاکستان نے بلوچستان سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں شدید بارشوں اور ممکنہ سیلاب کے خطرے کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 24 مارچ سے 30 مارچ کے دوران بارش، آندھی اور گرج چمک کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ایک طاقتور مغربی ہواؤں کا سلسلہ بلوچستان کے جنوب مغربی علاقوں میں داخل ہو چکا ہے، جو آئندہ دنوں میں مزید شدت اختیار کر سکتا ہے۔

بلوچستان میں شدید بارش اور سیلاب کا خدشہ

کوئٹہ، گوادر، تربت، خضدار، چمن، لسبیلہ اور دیگر علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش متوقع ہے، جبکہ بعض مقامات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ 25 سے 28 مارچ کے دوران ندی نالوں میں طغیانی آ سکتی ہے جس کے باعث فلیش فلڈ کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔

دیگر صوبوں کے لیے پیشگوئی

خیبر پختونخوا، پنجاب اور سندھ کے مختلف علاقوں میں بھی بارش اور آندھی کی پیشگوئی کی گئی ہے، جبکہ پہاڑی علاقوں میں برفباری اور لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

احتیاطی تدابیر

شہریوں، مسافروں اور کسانوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں، نشیبی علاقوں سے دور رہیں اور ممکنہ ہنگامی صورتحال کے لیے تیار رہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

About the Author

Quetta Voice is an English Daily covering all unfolding political, economic and social issues relating to Balochistan, Pakistan's largest province in terms of area. QV's main focus is on stories related to education, promotion of quality education and publishing reports about out of school children in the province. QV has also a vigilant eye on health, climate change and other key sectors.