نیوز ڈیسک

کوئٹہ: حکومتِ بلوچستان نے گندم کی مبینہ خردبرد اور کرپشن کے ایک بڑے کیس میں محکمہ خوراک کے سابق ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) کی گرفتاری کا حکم دے دیا ہے۔

حکام کے مطابق اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ (ACE) کو بلوچستان انکوائریز اینڈ اینٹی کرپشن رولز 2011 کے تحت کارروائی کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔ سابق ڈی جی جلال کاکڑ اور ڈائریکٹر مانیٹرنگ محمد رحیم پر مالی بے ضابطگیوں، بدعنوانی اور گندم کی تقسیم میں خردبرد کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان پر سرکاری گندم کے ذخائر میں مبینہ خردبرد اور قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔ حکام کے مطابق کیس کی تحقیقات جاری ہیں اور مزید گرفتاریوں کا بھی امکان ہے۔

یہ معاملہ بلوچستان میں گندم کی خریداری اور تقسیم کے نظام میں شفافیت اور نگرانی پر سنگین سوالات اٹھا رہا  ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

About the Author

Quetta Voice is an English Daily covering all unfolding political, economic and social issues relating to Balochistan, Pakistan's largest province in terms of area. QV's main focus is on stories related to education, promotion of quality education and publishing reports about out of school children in the province. QV has also a vigilant eye on health, climate change and other key sectors.