محمد داود
اسلام آباد وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ بلوچستان پاکستان کی لائف لائن ہے، اور حکومت صوبے میں امن و استحکام کے عمل کو ہر قیمت پر آگے بڑھائے گی۔ انہوں نے یہ بات اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔
عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ دشمن عناصر بلوچستان میں دہشت گردی کے ذریعے پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنا چاہتے ہیں، لیکن قوم یکجہتی اور حوصلے کے ساتھ ان سازشوں کو ناکام بنائے گی۔
> "خضدار میں دہشت گردی کے واقعے میں معصوم بچوں کو نشانہ بنایا گیا، جو انتہائی قابل مذمت ہے،” وزیر اطلاعات نے کہا۔
انہوں نے کہا کہ بھارتی پراکسیز کی شکست نوشتہ دیوار ہے، اور پاکستان ہر محاذ پر کامیابی سے آگے بڑھ رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں ترقی، امن اور استحکام کے لیے حکومت تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔
تارڑ نے کہا وزیراعظم شہباز شریف نے عالمی سطح پر پاکستان کا مؤقف بھرپور انداز میں پیش کیا۔اور ساتھ میں۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور ٹیم نے سفارتی محاذ پر جانفشانی سے کام کیا۔پاکستانی میڈیا نے ذمہ دارانہ صحافت کی، جبکہ بھارتی میڈیا نے جھوٹ اور فیک نیوز پھیلائی۔