سٹاف رپورٹر:

کوئٹہ: بلوچستان ہائی کورٹ نے عدالتی نظام میں شفافیت اور احتساب کو فروغ دینے کے لیے عوامی شکایات کے اندراج کے لیے خصوصی واٹس ایپ نمبر اور ای میل ایڈریس قائم کردیا ہے۔

ہائی کورٹ کے ممبر انسپیکشن ٹیم کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق شہری اب عدالتی افسران، عدالت کے عملے یا دیگر متعلقہ اہلکاروں کے خلاف اپنی شکایات براہِ راست ہائی کورٹ کو ارسال کرسکیں گے۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ شہری صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک واٹس ایپ نمبر 0335-0926534 پر اپنی شکایات درج کراسکتے ہیں، جب کہ ای میل کے ذریعے شکایات complaints@bhc.gov.pk پر بھیجی جاسکتی ہیں۔ شکایات تحریری پیغامات، ورڈ یا پی ڈی ایف دستاویزات، اور تصویری شواہد کی صورت میں ارسال کی جاسکتی ہیں۔

ہائی کورٹ کے مطابق، عوام کو سہولت فراہم کرنے کے لیے واٹس ایپ کے ذریعے وائس کال یا وائس نوٹس قبول نہیں کیے جائیں گے۔ مزید وضاحت یا تصدیق کے لیے شہری بلوچستان ہائی کورٹ کے سرکاری نمبرز 081-9205308 اور 081-9201649 پر بھی رابطہ کرسکتے ہیں۔

بلوچستان ہائی کورٹ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اس سہولت سے فائدہ اٹھائیں اور عدالتی نظام میں شفافیت اور کارکردگی کو بہتر بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

About the Author

Quetta Voice is an English Daily covering all unfolding political, economic and social issues relating to Balochistan, Pakistan's largest province in terms of area. QV's main focus is on stories related to education, promotion of quality education and publishing reports about out of school children in the province. QV has also a vigilant eye on health, climate change and other key sectors.