کوئٹہ : وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اعلان کیا ہے کہ صوبائی حکومت ورکنگ ویمن کے لیے آسان اقساط پر الیکٹرک بائیکس فراہم کرے گی تاکہ خواتین کو معاشی طور پر بااختیار بنایا جا سکے اور ان کی سفری سہولیات بہتر ہوں۔
پیر کو کوئٹہ میں اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد خواتین کو زیادہ خود مختار بنانا اور انہیں صوبے کے سماجی و معاشی میدان میں فعال کردار ادا کرنے کے قابل بنانا ہے۔
انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت خواتین کو جدید سہولیات فراہم کرنے اور شمولیتی ترقیاتی پالیسیوں کے ذریعے ان کے کردار کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ نے حکام کو ہدایت کی کہ کوئٹہ میں خواتین کے لیے پنک بس سروس اکتوبر تک ہر صورت مکمل کی جائے تاکہ خواتین کو محفوظ اور مخصوص پبلک ٹرانسپورٹ فراہم ہو سکے۔
میر سرفراز بگٹی نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت جاری منصوبوں کی بروقت اور معیاری تکمیل کو یقینی بنانے کے لیے سخت نگرانی کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ "عام آدمی کی مشکلات کم کرنا اور خواتین کو بااختیار بنانا میری حکومت کی اولین ترجیحات ہیں، تمام محکمے عوامی خدمت کو اپنا مشن بنائ







