کوئٹہ، 6 نومبر 2025 (ویب ڈیسک) — حکومتِ بلوچستان نے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کو 7 نومبر کو کوئٹہ میں جلسہ منعقد کرنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق، فیصلہ سیکیورٹی خدشات کے باعث کیا گیا ہے۔ شہر میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے جس کے تحت پانچ سے زائد افراد کے جمع ہونے پر پابندی عائد ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ موجودہ سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر کسی بھی سیاسی جماعت کو جلسے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔
انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ جلسے میں افغان شہریوں کی شرکت پر سخت کارروائی کی جائے گی، اور شرکت کرنے والے افغانوں کو 24 گھنٹوں کے اندر ملک بدر کر دیا جائے گا۔
حکام کے مطابق، سیکیورٹی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے اور ناخوشگوار واقعے سے بچاؤ کے لیے حفاظتی اقدامات مزید سخت کر دیے گئے ہیں۔







