ریاض بلوچ، حاجی طیب یلانزئ:

کوئٹہ – نوشکی میں آئل ٹینکر دھماکے کے واقعے میں زخمی ہونے والے مزید دو افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کر گئے، جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 6 ہو گئی ہے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق جاں بحق افراد کی شناخت جہانزیب انور ولد محمد انور اور ایک اور جہانزیب ولد محمد انور کے نام سے ہوئی ہے، دونوں کا تعلق نوشکی سے تھا۔ دونوں شدید جھلس جانے کے باعث زیر علاج تھے مگر جانبر نہ ہو سکے۔

یہ افسوسناک واقعہ گزشتہ ہفتے نوشکی میں پیش آیا تھا جب ایک آئل ٹینکر میں زور دار دھماکہ ہوا، جس کے بعد آگ بھڑک اٹھی۔ آگ کی لپیٹ میں آ کر درجنوں افراد جھلس گئے، جن میں سے کئی کو شدید نوعیت کے زخم آئے۔ کئی زخمیوں کو پاک فضائیہ کے سی-130 طیارے کے ذریعے کراچی منتقل کیا گیا تاکہ انہیں بہتر طبی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

ریسکیو ٹیموں اور فائر بریگیڈ نے فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق ٹینکر کے اندر گیس بھر جانے سے دھماکہ ہوا تاہم حتمی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

بلوچستان حکومت نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں کو مکمل معاونت فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ حکام نے واقعے کی مکمل انکوائری کا حکم بھی دے دیا ہے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

About the Author

Quetta Voice is an English Daily covering all unfolding political, economic and social issues relating to Balochistan, Pakistan's largest province in terms of area. QV's main focus is on stories related to education, promotion of quality education and publishing reports about out of school children in the province. QV has also a vigilant eye on health, climate change and other key sectors.