کوئٹہ (پ ر)

بلوچستان ڈیجیٹل پبلشرز فورم کا اہم اجلاس گذشتہ روز فورم کے صدر سید علی شاہ کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں صوبائی حکومت کی جانب سے تاحال ڈیجیٹل میڈیا پالیسی کو حتمی شکل نہ دینے پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔اجلاس کے دوران فیصلہ کیا گیا کہ فورم کے عہدیداران جلد حکومت بلوچستان کے متعلقہ ذمہ داروں سے ملاقات کر کے ڈیجیٹل میڈیا پالیسی سے متعلق امور پر بات کریں گے، اور فورم کی جانب سے سفارشات و تجاویز بھی پیش کی جائیں گی تاکہ پالیسی کو موجودہ تقاضوں کے مطابق بنایا جا سکے۔

 

اجلاس میں فورم کی نئی ممبرشپ پر بھی غور کیا گیا، اور اس سلسلے میں روزنامہ الجزیرہ کوئٹہ کے ڈیجیٹل پلیٹ فارم کو فورم کی رکنیت کی منظوری دے دی گئی۔

 

دیگر درخواست دہندگان کی ممبرشپ کو آئندہ اجلاس تک مؤخر کر دیا گیا۔فورم نے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور ترجمان حکومت بلوچستان سے مطالبہ کیا کہ وہ صوبے میں ڈیجیٹل میڈیا کے فروغ اور اشتہارات کی شفاف تقسیم کے لیے پالیسی کو فوری طور پر حتمی شکل دیں

 

تاکہ رواں مالی سال کے بجٹ سے مختص رقم بروقت خرچ کی جا سکے اور ڈیجیٹل میڈیا کے پلیٹ فارمز کو درپیش مسائل کا مؤثر حل نکل سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

About the Author

Quetta Voice is an English Daily covering all unfolding political, economic and social issues relating to Balochistan, Pakistan's largest province in terms of area. QV's main focus is on stories related to education, promotion of quality education and publishing reports about out of school children in the province. QV has also a vigilant eye on health, climate change and other key sectors.