کوئٹہ، 21 اپریل: نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے گورنر ہاؤس کوئٹہ میں قائمقام گورنر کیپٹن (ر) عبدالخالق اچکزئی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں صوبے کی مجموعی صورتحال، گڈ گورننس، ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل اور عوامی فلاح کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ قائمقام گورنر نے صوبائی بجٹ کے مؤثر استعمال اور غربت و بیروزگاری کے خاتمے پر زور دیتے ہوئے فنی و تکنیکی اداروں کو فعال بنانے کی ضرورت پر بھی بات کی۔ دونوں رہنماؤں نے صوبے کے بہتر مستقبل کیلئے باہمی روابط جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔
وزیر اعلی بلو چستان کی قاائم مقام گورنر سے ملاقات ترقیاتی امور پر تبادلہ خیال

قائم مقام گورنر بلوچستان کیپٹن ر ٰعبدلخالق اچکزئی سے وزیر اعلی بلوچستان ملاقات کر رہے ہیں