سٹاف رپورٹر

کوئٹہ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاری کے پیش نظر چار اہم محکموں میں چھٹیوں پر پابندی عائد کر دی ہے۔ جاری اعلامیے کے مطابق یہ پابندی چیف منسٹر سیکریٹریٹ، چیف سیکریٹری آفس، محکمہ خزانہ اور منصوبہ بندی پر لاگو ہوگی۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ بجٹ کی تیاری ایک حساس اور اہم عمل ہے، جس میں تمام متعلقہ محکموں کی مکمل دستیابی اور استعداد ناگزیر ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ ترقیاتی فنڈز کے ضیاع کی روک تھام کے لیے سخت نگرانی کا نظام وضع کیا جا رہا ہے۔

وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ آئندہ بجٹ کفایت شعاری، شفافیت اور عوامی مفاد کو مدنظر رکھ کر بنایا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

About the Author

Quetta Voice is an English Daily covering all unfolding political, economic and social issues relating to Balochistan, Pakistan's largest province in terms of area. QV's main focus is on stories related to education, promotion of quality education and publishing reports about out of school children in the province. QV has also a vigilant eye on health, climate change and other key sectors.