کوئٹہ: سال 2025 کے دوران بلوچستان بھر میں ٹریفک حادثات کے نتیجے میں کم از کم 415 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے، جبکہ ماہرین کے مطابق یہ تعداد صوبے میں دہشت گردی سمیت دیگر بڑے واقعات سے ہونے والی اموات سے بھی زیادہ ہے۔

زیادہ تر ہلاکت خیز حادثات سنگل لین شاہراہوں پر پیش آئے، جہاں اوور اسپیک اور لاپرواہ ڈرائیونگ اہم وجوہات قرار دی جارہی ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ منزل تک جلد پہنچنے کی کوشش اکثر جان لیوا ثابت ہوتی ہے۔

حکام نے ڈرائیوروں پر زور دیا ہے کہ سڑک پر صبر و تحمل اختیار کریں، رفتار کم رکھیں اور ٹریفک قوانین کی پابندی کریں، تاکہ ایسے سانحات سے بچا جا سکے جو خاندانوں کو تباہ کر دیتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

About the Author

Quetta Voice is an English Daily covering all unfolding political, economic and social issues relating to Balochistan, Pakistan's largest province in terms of area. QV's main focus is on stories related to education, promotion of quality education and publishing reports about out of school children in the province. QV has also a vigilant eye on health, climate change and other key sectors.