سٹاف رپورٹر
جوڈیشل کمیشن نے جسٹس اعجاز سواتی کی چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ تقرری کی منظوری دے دی۔
سپریم کورٹ میں جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ کیلئے تین ناموں پر غور کیا گیا، جسٹس اعجاز سواتی کی تقرری کیلئے منظوری دی گئی۔
جسٹس محمد اعجاز سواتی اس وقت بلوچستان ہائیکورٹ کے قائمقام چیف جسٹس کی ذمہ داریاں ادا کررہے ہیں۔ جسٹس اعجاز سواتی 6 جون 2025 کو ریٹائر ہو جائینگے۔