کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) — بلوچستان کے 26 اضلاع میں یکم ستمبر 2025 سے سات روزہ انسداد پولیو مہم شروع کی جارہی ہے جس کے دوران پانچ سال سے کم عمر کے تقریباً 22 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔

ایمرجنسی آپریشن سینٹر (ای او سی) بلوچستان کے کوآرڈینیٹر انعام الحق کے مطابق اس مہم کے لیے تمام تر انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں، اور مجموعی طور پر 8 ہزار 933 ٹیمیں فرائض انجام دیں گی جن میں 652 فکسڈ اور 459 ٹرانزٹ ٹیمیں شامل ہیں۔

مہم میں کوئٹہ، پشین، قلعہ عبداللہ، چمن، خضدار، ڈیرہ بگٹی، سبی، ژوب، لسبیلہ، زیارت سمیت 26 اضلاع شامل ہیں۔ انعام الحق کا کہنا ہے کہ پولیو بچوں میں لاعلاج معذوری کا سبب بن سکتا ہے، اس لیے والدین لازمی طور پر اپنے بچوں کو قطرے پلائیں۔

انہوں نے عوام، سول سوسائٹی، اساتذہ اور علما سے اپیل کی کہ وہ آگاہی پیدا کرنے میں کردار ادا کریں تاکہ ہر بچہ اس خطرناک مرض سے محفوظ رہ سکے۔ ساتھ ہی انہوں نے یاد دہانی کرائی کہ بچوں کو دیگر حفاظتی ٹیکے بھی وقت پر لگوانا انتہائی ضروری ہے تاکہ وہ خسرہ، تپ دق، ہیپاٹائٹس بی اور ڈفتھیریا جیسی مہلک بیماریوں سے محفوظ رہ سکیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

About the Author

Quetta Voice is an English Daily covering all unfolding political, economic and social issues relating to Balochistan, Pakistan's largest province in terms of area. QV's main focus is on stories related to education, promotion of quality education and publishing reports about out of school children in the province. QV has also a vigilant eye on health, climate change and other key sectors.