انسداد منشیات آپریشن، بلوچستان میں 570 ایکڑ رقبہ صاف

کوئٹہ: بلوچستان میں انسداد منشیات فورس (اے این ایف) اور محکمہ داخلہ نے مشترکہ آپریشن کے دوران بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے صوبے کے مختلف اضلاع میں پوست اور چرس کی غیر قانونی کاشت کو ختم کر دیا۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک مجموعی طور پر 570 ایکڑ رقبے پر پھیلی منشیات کی فصلیں تباہ کی گئی ہیں۔ ہفتہ کو ہونے والی کارروائی میں 111 ایکڑ زمین پر کاشت پوست کو تلف کیا گیا، جس میں 8 ایکڑ ہائبرڈ پوست بھی شامل تھی۔

ضلعی کارروائیوں میں دکی، لورالائی، چمن، پشین، قلات اور قلعہ عبداللہ شامل ہیں۔ لورالائی میں اب تک 125 ایکڑ، جبکہ قلعہ عبداللہ میں 289 ایکڑ پر کاشت پوست اور چرس کو تباہ کیا گیا۔ چمن میں 25 ایکڑ چرس تلف کر کے چار مقدمات درج ہوئے، پشین میں 94 ایکڑ پر کارروائی کے دوران سات ایف آئی آرز کا اندراج ہوا۔

انسداد منشیات مہم میں جدید مشینری، اسپرے مشینیں، گراس کٹر اور ٹریکٹر استعمال کیے گئے تاکہ بڑے پیمانے پر فصلوں کو ختم کیا جا سکے۔

ترجمان محکمہ داخلہ نے کہا کہ یہ انسداد منشیات آپریشن بلوچستان کو منشیات سے پاک کرنے کی سمت ایک بڑی پیش رفت ہے اور آئندہ بھی غیر قانونی پوست اور چرس کی کاشت کے خلاف مربوط کارروائیاں جاری رہیں گی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

About the Author

Quetta Voice is an English Daily covering all unfolding political, economic and social issues relating to Balochistan, Pakistan's largest province in terms of area. QV's main focus is on stories related to education, promotion of quality education and publishing reports about out of school children in the province. QV has also a vigilant eye on health, climate change and other key sectors.