کوئٹہ: علی حسن زہری کو بلوچستان کابینہ سے ہٹا دیا گیا ہے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ وزیر اعلیٰ بلوچستان کی ایڈوائس پر کیا گیا، جس کی گورنر بلوچستان نے منظوری دی۔ گورنر کی منظوری کے بعد چیف سیکرٹری بلوچستان نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا، جس کے ساتھ ہی فیصلہ فوری طور پر نافذ ہو گیا۔
یہ پیش رفت صوبائی کابینہ میں تبدیلی کی عکاس ہے، جبکہ آئندہ دنوں میں مزید انتظامی و سیاسی فیصلوں کی توقع کی جا رہی ہے۔







