سٹاف رپورٹر

پختونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے چیئرمین خوشحال خان کاکڑ نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کو فوری رہا کیا جائے، کیونکہ سیاسی رہنماؤں کو قید میں رکھنا جمہوریت کے اصولوں کے خلاف ہے۔ انہوں نے "مائنز اینڈ منرل ایکٹ” کو بھی مکمل طور پر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ قانون بلوچستان کے وسائل پر وفاقی کنٹرول کی کوشش ہے، جسے کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا۔

 

یہ بات انہوں نے کوئٹہ میں عثمان خان کاکڑ کی چوتھی برسی کے موقع پر ایک بڑے عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

 

انہوں نے کہا کہ اختلاف رائے جمہوری معاشروں کی بنیاد ہے اور کسی بھی سیاسی رہنما کو محض سیاسی نظریات کی بنیاد پر قید کرنا نہ صرف آئین کی توہین ہے بلکہ سیاسی انتقام کی بدترین مثال ہے۔

 

خوشحال خان کاکڑ کا کہنا تھا کہ عمران خان کی رہائی انصاف اور جمہوری استحکام دونوں کے لیے ناگزیر ہے، جبکہ مائنز اینڈ منرل ایکٹ بلوچستان کے عوام کو ان کے قدرتی وسائل سے محروم کرنے کی سازش ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس قانون کے ذریعے مقامی آبادی کو ترقی کے ثمرات سے محروم رکھا جا رہا ہے، جو کہ قابل مذمت ہے۔

 

قوم پرست رہنماعثمان کاکڑ کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ پختون عوام کے آئینی، جمہوری اور معاشی حقوق کے بے باک ترجمان تھے، اور ان کی جدوجہد ہمارے لیے مشعل راہ ہے۔

 

جلسے میں پارٹی کے دیگر قائدین، کارکنان، سول سوسائٹی کے نمائندے اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مقررین نے عثمان کاکڑ کی عوامی خدمات پر انہیں بھرپور خراجِ تحسین پیش کیا اور ان کے مشن کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

About the Author

Quetta Voice is an English Daily covering all unfolding political, economic and social issues relating to Balochistan, Pakistan's largest province in terms of area. QV's main focus is on stories related to education, promotion of quality education and publishing reports about out of school children in the province. QV has also a vigilant eye on health, climate change and other key sectors.