سٹاف رپورٹر
تفصیلات کے مطابق صفا کوئٹہ واقع کے بعد ایئرپورٹ روڈ پر گرین بس کے ایک ڈرائیور کو نامعلوم افراد نے زدوکوب کیا۔ حملہ آور واقعے کے بعد گاڑی میں فرار ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق، ڈرائیور کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب گرین بس ائیر پورٹ روڈ سے گزر رہا تھا ملزمان نےبس کو روک کر ڈائیور کو زدوکوب کیا ، بعد آزاں حملے کے ملزمان ویگو گاڑی میں بیٹھ کر موقع سے فرار ہوگئے۔ واقع کی وجوہات فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکیں۔ واقع سے متعلق انتظامیہ تفتیش کررہی ہیں۔
شہریوں نے اس واقعے کی مذمت کرتے ہوئے سیکیورٹی کے انتظامات مزید بہتر بنانے کا مطالبہ کیا ہے، خاص طور پر پبلک ٹرانسپورٹ کے عملے کی حفاظت کے لیے۔