نیوز ڈیسک
اسلام آباد: وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہا ہے کہ حکومت افغان باشندوں کو نہایت احترام کے ساتھ گھر چھوڑ کر آرہی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اگر افغان باشندے دوبارہ پاکستان آنا چاہیں تو ویزا لے کر آسکتے ہیں۔
طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ حکومت نے ون ڈاکومنٹ پالیسی نافذ کر دی ہے، جس کے تحت جو بھی شخص پاکستان آئے گا، وہ قانونی ویزا اور دستاویزات کے ساتھ آئے گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان نے اپنی ویزا پالیسی کو نرم کیا ہے تاکہ قانونی طریقے سے آمد و رفت ممکن ہو سکے۔