Screenshot

قسیم شاہ : کوئٹہ — سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) کوئٹہ محمد بلوچ نے غیر قانونی پرائیویٹ گن مینوں کے خلاف سخت کارروائی کا اعلان کر دیا ہے۔

جمعہ کے روز جاری کردہ ویڈیو پیغام میں ایس ایس پی کوئٹہ نے کہا کہ بلوچستان ہائی کورٹ کے احکامات کے تحت غیر قانونی اسلحہ بردار گارڈز اور پرائیویٹ گن مینوں کے خلاف مہم کو تیز کیا جائے گا۔

انہوں نے واضح کیا کہ اگر کسی شخص کو سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر سرکاری یا نجی گارڈز کی اجازت دی گئی ہے تو ان گارڈز کو وردی میں ہونا لازمی ہے۔ “سیکیورٹی ضروری ہے تو قانون کے دائرے میں رہ کر ہونی چاہیے، بغیر اجازت پرائیویٹ گن مین برداشت نہیں کیے جائیں گے،” ایس ایس پی محمد بلوچ نے کہا۔

شہریوں نے پولیس کے اس اقدام کا خیر مقدم کیا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ یہ اعلان اب عملی اقدامات میں بھی نظر آئے گا، جس سے شہر میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہو سکے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

About the Author

Quetta Voice is an English Daily covering all unfolding political, economic and social issues relating to Balochistan, Pakistan's largest province in terms of area. QV's main focus is on stories related to education, promotion of quality education and publishing reports about out of school children in the province. QV has also a vigilant eye on health, climate change and other key sectors.