مانیٹرنگ ڈیسک

نوٹیفکیشن کے مطابق، 2 مئی کو ہونے والے 52ویں مشترکہ مفادات کونسل (سی سی آئی) کے اجلاس کی صدارت وزیرِاعظم شہباز شریف کریں گے۔

اجلاس میں شرکت کے لیے چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ، وفاقی وزراء، وفاقی سیکریٹریز اور چیف سیکریٹریز کو مدعو کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ متنازعہ نہروں کے معاملے پر حکومتِ سندھ نے سی سی آئی کا اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا تھا۔ گزشتہ روز وزیرِاعظم شہباز شریف نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو سے ملاقات کے بعد کہا تھا کہ سی سی آئی کے فیصلے تک کوئی نئی نہر تعمیر نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ سی سی آئی کا اجلاس 2 مئی بروز جمعہ طلب کیا جا رہا ہے۔

وفاقی حکومت کی جانب سے جنوبی پنجاب میں 12 لاکھ ایکڑ بنجر زمین کو سیراب کرنے کے لیے 3.3 ارب ڈالر کے گرین پاکستان انیشی ایٹو (جی پی آئی) کے تحت 6 نہریں تعمیر کرنے کا منصوبہ شروع کیا گیا ہے، جس کی پیپلز پارٹی سمیت کسانوں اور دیگر اسٹیک ہولڈرز نے سخت مخالفت کی ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی سمیت سندھ کی قوم پرست جماعتیں، سیاسی پارٹیاں اور وکلا برادری 6 نہروں کی تعمیر کے خلاف مسلسل احتجاج کر رہی ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

About the Author

Quetta Voice is an English Daily covering all unfolding political, economic and social issues relating to Balochistan, Pakistan's largest province in terms of area. QV's main focus is on stories related to education, promotion of quality education and publishing reports about out of school children in the province. QV has also a vigilant eye on health, climate change and other key sectors.