سید علی شاہ :

کوئٹہ: بلوچستان ہائی کورٹ میں سانحہ 8 اگست کے شہداء کی نویں برسی کے موقع پر تعزیتی ریفرنس منعقد ہوا جس میں وکلاء برادری نے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا اور انصاف کے حصول کے عزم کو دہرایا۔

تعزیتی ریفرنس سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن، بلوچستان ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن، بلوچستان بار کونسل اور پاکستان بار کونسل کے اشتراک سے منعقد ہوا۔ مقررین نے کہا کہ 9 سال گزرنے کے باوجود 56 شہید وکلاء کے قاتلوں کو عدالت میں پیش نہیں کیا گیا، حالانکہ چند ملزمان کو گرفتار کیا گیا تھا لیکن وہ مقابلوں میں مارے گئے جس سے مقدمہ نامکمل رہ گیا۔

شرکاء نے سانحہ کو انسانی حقوق اور آئینی عملداری کے وسیع تر مسائل سے جوڑتے ہوئے لاپتہ افراد کے معاملے پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔ مقررین نے 26 ویں آئینی ترمیم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اس نے قانون کی بالادستی کو کمزور کیا اور ملک کو منفی اثرات سے دوچار کیا۔

وکلاء نے کہا کہ کالا کوٹ اتحاد، مزاحمت اور انصاف کی علامت ہے اور ہمیں اپنے پیشے کی طاقت اور وقار کو برقرار رکھتے ہوئے آئین و قانون پر عملدرآمد کو یقینی بنانا ہوگا۔ تقریب کے آخر میں شہداء کے لیے دعا کی گئی اور انصاف کے لیے جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

تقریب میں صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن میاں محمد رئوف عطاء ایڈووکیٹ، سینیٹر کامران مرتضیٰ ایڈووکیٹ، راحب بلیدی ایڈووکیٹ، میر عطاء اللہ لانگو ایڈووکیٹ، علی احمد کرد ایڈووکیٹ، امان اللہ کاکڑ ایڈووکیٹ، یاسین آزاد ایڈووکیٹ، عائشہ ملک ایڈووکیٹ، آصف نسوانہ ایڈووکیٹ، سرفراز میتھو ایڈووکیٹ، خلیل احمد پانیزئی ایڈووکیٹ، قاری رحمت اللہ ایڈووکیٹ، ہارون رشید ایڈووکیٹ، توصیف آصف ایڈووکیٹ، نصیر احمد کیانی ایڈووکیٹ، اسد عباسی ایڈووکیٹ، عبدالغنی خلجی ایڈووکیٹ سمیت دیگر وکلاء شریک ہوئے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

About the Author

Quetta Voice is an English Daily covering all unfolding political, economic and social issues relating to Balochistan, Pakistan's largest province in terms of area. QV's main focus is on stories related to education, promotion of quality education and publishing reports about out of school children in the province. QV has also a vigilant eye on health, climate change and other key sectors.