چاغی: ایران سے تفتان بارڈر کے راستے پاکستانیوں کی واپسی کا سلسلہ جاری ہے اور مزید 149 افراد سرحد عبور کر کے پاکستان پہنچ گئے ہیں۔
حکام کے مطابق آنے والوں میں 53 زائرین، 3 سیاح، 8 کاروباری افراد اور 4 ورک ویزا ہولڈرز شامل ہیں۔
ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل اور ایران کے درمیان کشیدہ صورتحال کے بعد اب تک مجموعی طور پر 2660 افراد تفتان بارڈر کے ذریعے پاکستان پہنچ چکے ہیں۔
ڈپٹی کمشنر چاغی جہانزیب نور شاہوانی کے مطابق ایران سے آنے والے پاکستانیوں کو پاکستان ہاؤس تفتان میں ضروری سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ تمام افراد کو قافلوں کی صورت میں کوئٹہ روانہ کیا جا رہا ہے جہاں سے وہ اپنے اپنے شہروں کی جانب روانہ ہو جاتے ہیں۔







