محمد ذیشان:
اسلام آباد: قومی اسمبلی کے اسپیکر نے خضدار سے منتخب رکن قومی اسمبلی سردار اختر مینگل کا استعفیٰ باضابطہ طور پر منظور کرلیا ہے۔
ذرائع کے مطابق سردار اختر مینگل نے گزشتہ برس 2024 میں اپنی قومی اسمبلی کی رکنیت چھوڑنے کا فیصلہ کیا تھا، تاہم ان کا استعفیٰ آج باقاعدہ منظوری کے مرحلے سے گزرا۔ اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے منظوری کے بعد متعلقہ انتخابی اور پارلیمانی اداروں کو بھی مطلع کردیا گیا ہے۔
استعفیٰ منظور ہونے کے بعد خضدار کی قومی اسمبلی کی نشست خالی قرار دے دی گئی ہے، جس پر آئندہ لائحہ عمل الیکشن قوانین کے مطابق طے کیا جائے گا







