سٹاف رپورٹر:
کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ 8 فروری کو عوامی املاک کو نقصان پہنچانے اور پولیس پر پتھراؤ کے واقعات میں زیرِ حراست لیے گئے کم عمر افراد کو رہا کر دیا گیا ہے۔
ان کے مطابق ان واقعات کے بعد متعدد افراد کو حراست میں لیا گیا تھا، جن میں 18 سال سے کم عمر بچوں کی تعداد پچاس سے زائد تھی۔ تمام کم عمر بچوں کو والدین کو طلب کرکے قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد ان کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ اگر کسی کے علم میں اب بھی کوئی کم عمر فرد پولیس تحویل میں ہو تو اس کی مکمل تفصیلات فوری طور پر فراہم کی جائیں تاکہ معاملے کی مزید جانچ کی جا سکے۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ حکومت قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے بچوں کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنا رہی ہے







