وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ صوبے میں سرکاری نوکریوں کی خرید و فروخت، کرپشن اور اقرباء پروری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ عوام سے کیا گیا یہ وعدہ حکومتِ بلوچستان کی اولین ترجیح ہے اور اس پر عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ عوامی اعتماد کی بحالی اور شفاف طرزِ حکمرانی کے لیے نظام کو مزید مضبوط بنایا جا رہا ہے۔ اسی سلسلے میں صوبے کی تاریخ میں پہلی مرتبہ محکمہ خزانہ میں 111 سرکاری آسامیوں پر سو فیصد میرٹ اور پیپر لیس بنیادوں پر آن لائن بھرتیوں کا آغاز کیا جا رہا ہے۔

میر سرفراز بگٹی نے اس اقدام کو کرپشن کے خاتمے اور ادارہ جاتی اصلاحات کی جانب ایک تاریخی قدم قرار دیا۔ انہوں نے بتایا کہ نئے بھرتی نظام کے تحت امیدواروں سے آن لائن ٹیسٹ لیا جائے گا، ان کی اہلیت اور قابلیت کی شفاف انداز میں جانچ ہوگی اور کامیاب امیدواروں کو ایک گھنٹے کے اندر تقرری نامے جاری کیے جائیں گے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ اصلاحاتی نظام کا آغاز محکمہ خزانہ سے کیا جا رہا ہے، جسے مرحلہ وار صوبائی حکومت کے تمام دیگر محکموں تک توسیع دی جائے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے گڈ گورننس، شفافیت اور جوابدہی کے فروغ کے لیے حکومتِ بلوچستان پُرعزم ہے۔

میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ میرٹ، شفافیت اور عوام سے کیے گئے وعدوں کی تکمیل ہی بلوچستان حکومت کی حکمرانی کی بنیاد ہے، اور ایسے اقدامات نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور اہل افراد کو ان کا حق دلانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

About the Author

Quetta Voice is an English Daily covering all unfolding political, economic and social issues relating to Balochistan, Pakistan's largest province in terms of area. QV's main focus is on stories related to education, promotion of quality education and publishing reports about out of school children in the province. QV has also a vigilant eye on health, climate change and other key sectors.