کوئٹہ سے کراچی جانے والی ملکی پروازیں کئی روز سے تاخیر اور منسوخی کا شکار ہیں، جس کے باعث مسافر شدید ذہنی اور مالی پریشانی میں مبتلا ہو گئے ہیں۔ ایئربلیو اور فلائی جینا کی جاری کردہ پروازیں بروقت روانہ نہ ہونے کی وجہ سے شہری سخت مشکلات اٹھا رہے ہیں۔

مسافروں کا کہنا ہے کہ جہاں روزانہ کی بنیاد پر پروازوں کی منسوخی معمول بن چکی ہے، وہیں ایئرلائنز نے ٹکٹوں کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ کر دیا ہے۔

عام دنوں میں کوئٹہ سے کراچی کا ٹکٹ 18 سے 20 ہزار روپے میں دستیاب ہوتا ہے، لیکن گزشتہ دنوں سے وہی ٹکٹ 75 ہزار، 80 ہزار، 85 ہزار، حتیٰ کہ 90 ہزار روپے تک فروخت کیا جا رہا ہے۔

مسافروں نے اسے ’’انتہائی ناانصافی‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ تاخیر اور منسوخی کی اذیت الگ، اور مہنگے ٹکٹوں کا بوجھ الگ ڈال دیا گیا ہے۔

دوسری جانب کوئٹہ کراچی ہائی وے اور دیگر مرکزی سڑکوں پر سکیورٹی خدشات برقرار ہیں، جس کے باعث فضائی سفر ہی واحد محفوظ راستہ سمجھا جا رہا ہے۔ لیکن پروازوں کی غیر یقینی صورتحال نے شہریوں کو مزید مشکلات میں دھکیل دیا ہے۔

ایئرلائنز انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وہ حالات کو بہتر بنانے کی کوشش کر رہے ہیں، مگر مسافروں نے مطالبہ کیا ہے کہ ٹکٹوں کی قیمتیں فوری طور پر کم کی جائیں اور پروازوں کا شیڈول معمول پر لایا جائے۔

1 comment

  1. بہت اچھا موضوع ہے اور کوئٹہ کے عوام کی دل کی آواز ہے۔ بہت اچھا ہو اگر ایک تفصیلی رپورٹ جس میں حکومت اور متعلقہ اداروں سے اس ضمن میں موقف بھی شامل ہو اور مسلے کا حل بھی پیش کیا جائے۔ شکریہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

About the Author

Quetta Voice is an English Daily covering all unfolding political, economic and social issues relating to Balochistan, Pakistan's largest province in terms of area. QV's main focus is on stories related to education, promotion of quality education and publishing reports about out of school children in the province. QV has also a vigilant eye on health, climate change and other key sectors.