Screenshot

سید سردار محمد خوندئ: 

قلعہ عبداللہ (ویب ڈیسک) قلعہ عبداللہ میں قبرستان کے قریب قائم لیویز چوکی پر فائرنگ کے ایک واقعے میں چوکی انچارج دفتر دار سعد اللہ جان کی بازی ہار گئے۔ مقامی ذرائع کے مطابق فائرنگ کا یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب لیویز فورس اور فقیر اچکزئی نامی شخص کے گروہ کے درمیان جھڑپ ہوئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعہ کے بعد علاقے میں شدید کشیدگی پیدا ہوگئی، جبکہ کوئٹہ—چمن شاہراہ کو بھی کچھ وقت کے لیے ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا۔

دوسری جانب فقیر اچکزئی نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ وہ اپنے ساتھیوں کے ہمراہ فاتحہ خوانی کے لیے جا رہے تھے کہ اسی دوران لیویز فورس نے مبینہ طور پر بغیر کسی اشتعال کے فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں اس کے دو ساتھی ہلاک ہوئے۔

ادھر انتظامی ذرائع کے مطابق واقعے کے ذمہ داروں کی گرفتاری کے لیے اضافی فورس علاقے میں بھیج دی گئی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ مشتبہ ملزمان کا تعلق علاقے میں جرائم کی متعدد وارداتوں سے بھی جوڑا جاتا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق فائرنگ کے بعد مشتعل عوام نے واقعے میں ملوث قرار دیے جانے والے شخص کے گھر پر دھاوا بول کر کنٹرول سنبھال لیا۔ عوامی غم و غصے کے باعث مقامی رہائشیوں نے کوئٹہ—چمن شاہراہ دوبارہ بند کرکے ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔

انتظامیہ نے صورتحال کو کنٹرول کرنے کے لیے مزید نفری تعینات کردی ہے جبکہ علاقے میں حالات کشیدہ مگر قابو میں بتائے جاتے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

About the Author

Quetta Voice is an English Daily covering all unfolding political, economic and social issues relating to Balochistan, Pakistan's largest province in terms of area. QV's main focus is on stories related to education, promotion of quality education and publishing reports about out of school children in the province. QV has also a vigilant eye on health, climate change and other key sectors.