کوئٹہ: نیشنل پارٹی نے خود کو ایک سیاسی و جمہوری جماعت قرار دیتے ہوئے پارٹی اداروں کی بالادستی اور جمہوری روایات پر اپنے غیر متزلزل اعتماد کا اعادہ کیا ہے۔
نیشنل پارٹی کے مرکزی ترجمان علی احمد لانگو کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پارٹی کے تمام فیصلے مشاورت اور جمہوری عمل کے ذریعے طے پاتے ہیں۔
ترجمان کے مطابق نیشنل پارٹی نے اپنی جمہوری روایت کو برقرار رکھتے ہوئے ستائیسویں آئینی ترمیم کے حوالے سے اپنے مؤقف کی تجدید کی ہے کہ پارٹی اس ترمیم کی حمایت نہیں کرے گی۔







