سٹاف رپورٹر:
نیشنل پارٹی کے مرکزی ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ترمیم کا مسودہ سینیٹ آف پاکستان میں پیش ہونے کے بعد پارٹی نے اپنے قانونی ماہرین سے مشاورت کی اور اس معاملے پر پارٹی کے ذمہ دار فورمز میں تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔
ترجمان کے مطابق ستائیسویں آئینی ترمیم دراصل آئین کی بنیادی روح اور آئینی ڈھانچے کو کمزور کرنے کے مترادف ہے، لہذا پارٹی کے آئینی اداروں نے اکثریتی رائے سے اس ترمیم کو مسترد کردیا ہے۔
نیشنل پارٹی نے واضح کیا ہے کہ وہ اس آئینی ترمیم کی بھرپور مخالفت کرے گی







