File Photo: Four injured in Khuzdar hand grenade attack

نیوز ڈیسک
خالق آباد
– بلوچستان کے علاقے خالق آباد مچھ میں قبائلی رہنماؤں کے درمیان فائرنگ کے واقعے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق واقعہ تحصیل خالق آباد کے علاقے سربند اریا میں پیش آیا، جہاں شاکر سعداللہ الگو اس اور شاکر خیراللہ گروپوں کے درمیان پرانی دشمنی پر فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

علاقہ مکینوں اور لیویز ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں شاکر سعداللہ، شاکر خیراللہ، محمد کریم ولد محمد حال کونیہ، اور محمد ظاہر ولد خالق داد شامل ہیں۔ فائرنگ کے نتیجے میں تمام افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی خالق آباد لیویز فورس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر مزید تفتیش شروع کردی ہے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق فائرنگ کی وجہ پرانا قبائلی جھگڑا بتایا جا رہا ہے۔

مقامی انتظامیہ نے نعشوں کو تحصیل اسپتال خالق آباد منتقل کر دیا ہے جبکہ علاقے میں کشیدگی کے باعث سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

About the Author

Quetta Voice is an English Daily covering all unfolding political, economic and social issues relating to Balochistan, Pakistan's largest province in terms of area. QV's main focus is on stories related to education, promotion of quality education and publishing reports about out of school children in the province. QV has also a vigilant eye on health, climate change and other key sectors.