کوئٹہ (نیوز ڈیسک) — بلوچستان بھر میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے صوبائی حکومت نے ایک ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔ محکمہ داخلہ بلوچستان کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے بھر میں جلسے، جلوس، ریلیاں، پانچ یا اس سے زائد افراد کے اجتماعات اور اسلحہ کی نمائش پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ صوبے میں ممکنہ امن و امان کے خدشات کے پیشِ نظر کیا گیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ دفعہ 144 پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔

حکومت بلوچستان نے واضح کیا ہے کہ حکم عدولی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

About the Author

Quetta Voice is an English Daily covering all unfolding political, economic and social issues relating to Balochistan, Pakistan's largest province in terms of area. QV's main focus is on stories related to education, promotion of quality education and publishing reports about out of school children in the province. QV has also a vigilant eye on health, climate change and other key sectors.