نیوز ڈیسک:
بلوچستان حکومت نے الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) سے باضابطہ طور پر درخواست کی ہے کہ کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کو سخت موسم اور امن و امان کی خراب صورتحال کے باعث مؤخر کیا جائے۔
ذرائع کے مطابق صوبائی حکومت نے ای سی پی کو ایک باضابطہ مراسلہ ارسال کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ موسم کی بہتری اور سیکیورٹی حالات کے استحکام تک بلدیاتی انتخابات ملتوی کیے جائیں۔
حکومت کا مؤقف ہے کہ موجودہ حالات میں انتخابات کا انعقاد ووٹر ٹرن آؤٹ میں کمی اور سیکیورٹی خدشات کا باعث بن سکتا ہے، جس سے عوام اور انتخابی عملے دونوں کو خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے آئندہ چند دنوں میں اس درخواست پر غور کرنے اور نئی تاریخ کے تعین سے متعلق فیصلہ متوقع ہے۔







