مستونگ : نمائندہ خصوصی :
ضلع مستونگ کی تحصیل دشت کے علاقے سیاہ پشت میں نامعلوم مسلح افراد نے سات مزدوروں کو اغواء کر لیا۔
ذرائع کے مطابق مزدور نئی تعمیر ہونے والی سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر کام کر رہے تھے کہ مسلح افراد نے انہیں وہاں سے زبردستی ساتھ لے گئے۔
اغواء ہونے والوں میں پانچ مزدور سندھ سے تعلق رکھتے ہیں جبکہ دو مقامی افراد شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق واقعہ تین روز قبل پیش آیا تھا تاہم مزدوروں کا تاحال کوئی سراغ نہیں مل سکا۔
سکیورٹی حکام کی جانب سے ابھی تک کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا، تاہم ذرائع کے مطابق علاقے میں تلاش کا عمل جاری ہے







