نمائندہ
کچھی: لیویز ذرائع کے مطابق ضلع کچھی کے علاقے شوران میں سڑک کنارے نصب بارودی سرنگ پھٹنے سے گشت پر مامور سیکیورٹی فورسز کی گاڑی دھماکے کی زد میں آگئی۔ دھماکے کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید جبکہ دو اہلکار زخمی ہوگئے۔
واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز اور لیویز اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔ تاہم اب تک کسی گرفتاری کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔







