سید سردار خوندئی

چمن: پاکستان اور افغانستان کے درمیان حالیہ کشیدگی کے باعث بند ہونے والا چمن بارڈر جزوی طور پر کھول دیا گیا ہے، جس کے بعد افغانستان میں پھنسے ہوئے متعدد ٹرک اور کنٹینرز واپس پاکستان آگئے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق 3,291 افراد اور 506 گھرانے سرحد بند ہونے کے دوران پاکستان سے افغانستان منتقل ہوئے۔

کوئٹہ وائس سے گفتگو کرتے ہوئے چمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر نافع جان اچکزئی نے کہا کہ دونوں برادر ممالک کو اپنے مسائل افہام و تفہیم سے حل کرنے چاہئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اب بھی سرحد پار سینکڑوں مال بردار گاڑیاں کھڑی ہیں جن میں تازہ میوہ جات اور اشیائے خوردونوش لدی ہوئی ہیں، اور تاجر برادری کو کروڑوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے۔

انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ چمن پاک افغان بارڈر کو تجارت کے لیے مکمل طور پر بحال کیا جائے تاکہ مزید مالی نقصان سے بچا جا سکے۔

دوسری جانب ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سرحد پر قائم افغان مہاجر کیمپ میں تمام بنیادی سہولیات فراہم کر دی گئی ہیں_

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

About the Author

Quetta Voice is an English Daily covering all unfolding political, economic and social issues relating to Balochistan, Pakistan's largest province in terms of area. QV's main focus is on stories related to education, promotion of quality education and publishing reports about out of school children in the province. QV has also a vigilant eye on health, climate change and other key sectors.