کوئٹہ — بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ کے علاقے حبیب زئی میں ایک گھر میں دستی بم پھٹنے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں دو بچوں سمیت تین افراد زخمی ہو گئے۔ لیویز حکام کے مطابق دستی بم گھر میں موجود تھا جو اچانک پھٹ گیا۔
زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ واقعے کے بعد سیکیورٹی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ دستی بم کی موجودگی اور دھماکے کی وجوہات معلوم کی جا سکیں۔







