چمن (سید سردار خوندئی) — چمن پاک افغان سرحد کو افغان مہاجرین کی واپسی کے لیے عارضی طور پر کھول دیا گیا ہے۔ حالیہ دنوں میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان پیش آنے والے سرحدی جھڑپوں کے بعد یہ بارڈر ٹرانزٹ ٹریڈ سمیت مکمل طور پر بند کر دیا گیا تھا، جس کے باعث چمن سرحد پر قائم مہاجر کیمپ میں ہزاروں افغان شہری اور سیکڑوں خاندان پھنس گئے تھے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق، بارڈر کو صرف افغان مہاجرین کی واپسی کے مقصد سے محدود مدت کے لیے نیک نیتی کی بنیاد پر کھولا گیا ہے۔ تاہم، سرحد بند ہونے کے باعث ٹرانزٹ ٹریڈ سے منسلک درجنوں ٹرک اور افغانستان جانے والے تازہ پھلوں کے کئی کنٹینرز تاحال پھنسے ہوئے ہیں۔

انتہائی باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر ان گاڑیوں اور کنٹینرز کو گزرنے کی اجازت نہ دی گئی تو تاجروں کو کروڑوں روپے کے نقصان کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

دوسری جانب چمن کے تاجروں اور چیمبر آف کامرس کے نمائندوں نے دونوں ممالک کی حکومتوں سے اپیل کی ہے کہ ٹرانزٹ ٹریڈ کو فوری طور پر بحال کیا جائے تاکہ دونوں اطراف کے کاروباری طبقے کو بھاری مالی نقصانات سے بچایا جا سکے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

About the Author

Quetta Voice is an English Daily covering all unfolding political, economic and social issues relating to Balochistan, Pakistan's largest province in terms of area. QV's main focus is on stories related to education, promotion of quality education and publishing reports about out of school children in the province. QV has also a vigilant eye on health, climate change and other key sectors.