بلوچستان ہائی کورٹ نے سینیٹر ایمل ولی خان کے انتخاب کو آئینی اور قانونی طور پر درست قرار دیتے ہوئے چیلنج کردہ درخواست کو مسترد کر دیا۔
جسٹس کامران ملاخیل کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی، جس میں شہری محمد علی کنرانی نے ایمل ولی خان کے سینیٹ انتخاب کو چیلنج کیا تھا۔ عدالت نے اپنے مختصر حکم میں قرار دیا کہ سینیٹ الیکشن کے تمام آئینی و قانونی تقاضے پورے کیے گئے ہیں۔
عدالت نے درخواست خارج کرتے ہوئے کہا کہ تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔
سینیٹر ایمل ولی خان کی جانب سے کیس کی پیروی معروف قانون دان سنگین خان ایڈووکیٹ، اولس یار خان ایڈووکیٹ اور ملگری وکیلان کی ٹیم نے کی۔
ذرائع کے مطابق فیصلے کے بعد ایمل ولی خان کے حامیوں نے عدالت کے باہر خوشی کا اظہار کیا اور اس فیصلے کو جمہوری عمل کی فتح قرار دیا







