نیوزڈیسک:

نصیرآباد کے علاقے ڈیرہ مراد جمالی میں ریلوے ٹریک پر نصب بارودی مواد پھٹنے سے زور دار دھماکہ ہوا۔ دھماکے کے نتیجے میں پٹ فیڈر پل کے قریب ریلوے لائن کو جزوی نقصان پہنچا۔

حکام کے مطابق واقعے کے فوراً بعد ٹرینوں کی آمد و رفت معطل کر دی گئی جبکہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔

نصیرآباد کے علاقے ڈیرہ مراد جمالی میں ریلوے ٹریک پر نصب بارودی مواد کے دھماکے میں ریلوے ملازم امداد حسین جاں بحق ہو گئے۔ امداد حسین کا تعلق ایک غریب گھرانے سے تھا اور ان کی شہادت کے بعد خاندان شدید صدمے اور مشکلات سے دوچار ہے۔

پولیس کے مطابق دھماکہ پٹ فیڈر پل کے قریب اس وقت ہوا جب امداد حسین ڈیوٹی پر موجود تھے۔ واقعے میں ریلوے ٹریک کو جزوی نقصان پہنچا جس کے بعد ٹرینوں کی آمد و رفت معطل کر دی گئی۔

دھماکے کے فوراً بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

About the Author

Quetta Voice is an English Daily covering all unfolding political, economic and social issues relating to Balochistan, Pakistan's largest province in terms of area. QV's main focus is on stories related to education, promotion of quality education and publishing reports about out of school children in the province. QV has also a vigilant eye on health, climate change and other key sectors.