خاران: مسکان قلات تحصیل عدالت پر نامعلوم مسلح افراد کے حملے کے دوران اغواء ہونے والے قاضی محمد جان بلوچ بحفاظت بازیاب ہوگئے۔
مقامی ذرائع کے مطابق، ان کی بازیابی سیکیورٹی فورسز اور ضلعی انتظامیہ کی کوششوں کے نتیجے میں عمل میں آئی۔ ضلع عدالت خاران پہنچنے پر وکلاء اور عدالتی عملے نے ان کا پُرتپاک استقبال کیا اور بحفاظت واپسی پر خوشی کا اظہار کیا، جبکہ شرکاء نے حکام سے مطالبہ کیا کہ حملے میں ملوث عناصر کو جلد گرفتار کر کے انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔







