نیوز ڈیسک : بلوچستان حکومت نے لیویز فورس کے انضمام سے متعلق وہ تمام پرانے نوٹیفکیشنز کالعدم قرار دیے ہیں جو ماضی میں لیویز ایکٹ 2010 کے تحت جاری کیے گئے تھے۔ اس فیصلے کے بعد لیویز فورس اب صرف اور صرف صوبائی اسمبلی سے منظور شدہ لیویز ترمیمی ایکٹ 2025 کے دائرۂ کار میں کام کرے گی۔
اس سلسلے میں محکمہ داخلہ کی جانب سے وضاحت کی گئی ہے کہ نئے قانون کے مطابق تمام انتظامی اور ادارہ جاتی امور چلانے کے لیے باقاعدہ نئے نوٹیفکیشنز جاری کیے جا رہے ہیں، تاکہ قانونی تقاضے پورے ہوں اور کسی قسم کا ابہام باقی نہ رہے۔
مزید کہا گیا ہے کہ اس نئے قانونی ڈھانچے کے تحت لیویز فورس کی کارکردگی میں بہتری متوقع ہے، عوام کو سہولیات زیادہ مؤثر انداز میں مل سکیں گی اور ادارہ جاتی نظام جدید قانون سازی سے ہم آہنگ ہو جائے گا







