کوئٹہ (ویب ڈیسک) بلوچستان کے ضلع بارکھان میں مسلح افراد نے سڑک کی تعمیر میں مصروف ایک کمپنی کو نشانہ بنایا اور اس کی بھاری مشینری کو آگ لگا دی۔
مقامی ذرائع کے مطابق واقعہ وادی بغاو پرغاڑہ کے علاقے میں پیش آیا، جہاں حملہ آوروں نے تعمیراتی کمپنی کی متعدد مشینوں پر اندھا دھند فائرنگ کی۔ فائرنگ کے بعد ملزمان نے مشینری اور جنریٹر کو آگ کے حوالے کر دیا۔
خوش قسمتی سے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم بھاری مالی نقصان ضرور پہنچا ہے۔ واقعے کے بعد لیویز فورس نے علاقے کا محاصرہ کر کے شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے ہیں اور تحقیقات جاری ہیں







